سرینگر،18جون؍(آئی این ایس انڈیا) کمرہ صاف کرنے سے انکار کرنے پر راج باغ میں ہاسٹل کی وارڈن نے سرکاری اسکول کی 16لڑکیوں کی پٹائی کر دی، جس کے بعد انتظامیہ نے انہیں معطل کر دیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ گوجر اور بکروال کمیونٹی کی طالبات سے وارڈن نے کمرہ صاف نہیں کرنے پر زیادتی کی۔مار پیٹ میں لڑکیاں زخمی ہو گئیں اور ان میں سے دو کے بازو زخمی ہو گئے۔افسر نے بتایاکہ وارڈن نے 16لڑکیوں کی پٹائی کی اور انہیں زخمی کر دیا،ضروری علاج کے بعد ان سب کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ انتظامیہ نے وارڈن کو معطل کر دیا اور ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اسکول کی تعلیم ڈائریکٹرشاہ فیصل نے وارڈن کو معطل کر دیا۔محکمہ تعلیم کے ایک افسر نے بتایا کہ وہ بنیادی تعلیم دفتر سے منسلک تھی۔